فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر پرستار لڑکی کوما سے باہر آگئی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2020
والدین کی درخواست پر ٹوٹی نے ایک ویڈیو پیغام میں الینیا کو حوصلہ دیا۔ فوٹو : فائل

والدین کی درخواست پر ٹوٹی نے ایک ویڈیو پیغام میں الینیا کو حوصلہ دیا۔ فوٹو : فائل

روم: اطالین فٹبال کلب روما کے سابق کپتان فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر پرستار لڑکی الینیا ماٹیلی کوما سے باہر آگئیں۔

الینیا ماٹیلی گذشتہ دسمبر کو ایک کار حادثے کے بعد اسپتال میں داخل تھیں، اس حادثے میں دوست کی موت واقع ہوگئی جبکہ وہ کوما میں چلی گئی تھیں،والدین کی درخواست پر ٹوٹی نے ایک ویڈیو پیغام میں الینیا کو حوصلہ دیا۔

فٹبالر کی آواز سن کر ان میں مزید بہتری کے آثار پیدا ہوئے اور بعد میں انھوں نے خصوصی بلیک بورڈ پر لکھا کہ وہ اپنے آئیڈیل سے ملنا چاہتی ہیں، جس پر ٹوٹی ملاقات کیلیے اسپتال گئے اور وہاں ایک گھنٹہ ساتھ گزارا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔