نیب آفس میں ہنگامہ آرائی؛ رانا ثنا اللہ سمیت 22 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2020
عدالت نے تفتیشی افسر کو ابتک ہونے والی تفتیشی رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی: فوٹو: فائل

عدالت نے تفتیشی افسر کو ابتک ہونے والی تفتیشی رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی: فوٹو: فائل

 لاہور: نیب آفس میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں رانا ثنا اللہ سمیت 22 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری وکلا کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تفتیشی افسرکواب تک ہونے والی رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت تک ملزمان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اورکیپٹن (ر) صفدرسمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 6 اکتوبرتک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ 11 اگست کومسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز کی پیشی کےموقع پر لاہور میں نیب دفتر کے باہر ہنگائی آرائی ہوئی تھی جس پرتھانہ چوہنگ پولیس نے لیگی رہنماؤں پردہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔