اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2020
کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، سینئر رہنما پی ٹی آئی۔ فوٹو : فائل

کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، سینئر رہنما پی ٹی آئی۔ فوٹو : فائل

 پشاور: تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریک چلا کر معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الزامات لگانا چھوڑ دے اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے، کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، تحریک چلا کر اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔