منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2020
 علی ترین کو 18 ستمبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، ایف آئی اے فوٹو: فائل

علی ترین کو 18 ستمبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، ایف آئی اے فوٹو: فائل

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے  جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کیا گیا ہے، علی ترین کو 18 ستمبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف بی آر نے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں

ایف آئی اے کے مطابق علی ترین نے اپنا جواب جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش ہونے سے معزرت کی تھی اور  اپنے جواب میں والد جہانگیر ترین کی طبعیت ناسازی کا بتایا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔