قوم کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے ٹی وی پر لیکچر دے رہے ہیں، شہبازگِل

ویب ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2020
چور مچائے شور کے مصداق واویلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں، شہبازگل۔ فوٹو:فائل

چور مچائے شور کے مصداق واویلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں، شہبازگل۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہبازگل کا کہنا ہے کہ مہنگے معاہدوں کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے  ٹی وی پر لیکچر دے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن اس وقت ہیرپھیر میں مصروف ہے، چور کو گرفتاری کا دھڑکا لگے رہنا کوئی نئی بات نہیں، چور چوری سے جائے ہیراپھیری سے نہ جائے، جوابدہی سے بھاگنے والے بھاگ نہیں پائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جب تک نیب ہے اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوگا

شہبازگل کا کہنا تھا کہ بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے وصول کرنے والوں کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، 637 ملین روپے سے زائد کی رقم بھارت سے آپ کے کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی اس کا جواب دیں۔ ایل این جی کے مہنگے معاہدوں کے زریعے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے  ٹی وی پر لیکچر دے رہے ہیں، چور مچائے شور کے مصداق واویلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں، ملکی سالمیت کو اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔