مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کے ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2020
عدالت نے موسی خان کو مزید 5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو:فائل

عدالت نے موسی خان کو مزید 5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو:فائل

پشاور: عدالت نے مولانا فضل الرحمان کے دست راز موسی خان کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے قریبی  ساتھی سابق ڈی ایف او موسی خان بلوچ کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، عدالت نے موسی خان کی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسی خان گرفتار

عدالت نے موسی خان کو مزید 5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے  5 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ سابق ڈی ایف او جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی رفقاء میں شامل ہیں، اور وہ جے یو آئی کے مرکزی کونسل کے رکن اور ڈی آئی خان میں تحصیل پہاڑ پور کے امیر ہیں، جب کہ ان کا بڑا بیٹا طارق بلوچ سربراہ جے یو آئی کا پرسنل سیکریٹری ہے۔

نیب نے سابق ڈی ایف او موسی خان کو 23 ستمبر کو آمد سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا، عدالت نے اس سے پہلے موسی خان کو 6 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔