حکومت سندھ کا دو اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2020
تمام سرکاری دفاتر، خودمختار کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی، نوٹی فکیشن

تمام سرکاری دفاتر، خودمختار کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی، نوٹی فکیشن

کراچی: حکومت سندھ نے شاہ عبد لطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر دو اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ نے شاہ عبد لطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر دو اکتوبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، اس ضمن میں جاری حکم نامے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، خودمختار کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی تاہم لازمی سروس کے اداروں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔