ٹرمپ کی بات پر جو بائیڈن کا ’ان شاءاللہ‘ کہنے کے سوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2020
سوشل میڈیا صارفین نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیا، فوٹو : فائل

سوشل میڈیا صارفین نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیا، فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر میں ہونے والے ہیں اور اس وقت انتخابی مہم زوروں پر ہے، صدارتی امیدواروں ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان مباحثے میں جہاں ایک دوسرے پر رکیک حملے کیے وہیں جو بائیڈن نے لفظ ’ان شاءاللہ‘ ادا کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدارتی امیدوار موجودہ صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ڈیموکریٹک کے امیدوار جوبائیڈن نے عربی لفظ ان شاء اللہ ادا کیا جس کے معنی ہوتے ہیں اگر اللہ نے چاہا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ اگر مگر سے کام لیتے ہوئے مبہم جواب دینے لگے کہ ’آپ یہ دیکھیں گے‘‘ بار بار جواب دینے کے بجائے ٹرمپ یہی کہتے رہے تو مباحثے کے میزبان نے ٹائم لائن کی جانب توجہ دلائی۔

https://twitter.com/shadihamid/status/1311158099307364352?s=20

میزبان کی جانب سے ٹوکے جانے کے باوجود ٹرمپ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے تو جوبائیڈن نے کہا کہ کب؟ ان شاءاللہ ؟ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ لائیو پروگرام میں کسی امریکی سیاست دان نے عربی الفاظ ادا کیے ہوں۔

یہ خبر پڑھیں : صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

ٹویٹر پر صارفین نے جو بائیڈن کے ان الفاظ کو تاریخی قرار دیا جب کہ امریکی صحافی اسما خالد نے کہا کہ میں تصدیق کرتی ہوں کہ جوبائیڈن نے ان شاءاللہ کہا اور وہ جانتے ہیں کہ یہ کب ادا کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔