ولی عہد نواف الاحمد الصباح نے کویت کے نئے امیر کا حلف اُٹھالیا

ویب ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2020
83 سالہ نواف 2006 سے ولی عہد کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ فوٹو : فائل

83 سالہ نواف 2006 سے ولی عہد کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ فوٹو : فائل

کویت سٹی: کویت کے امیر کے انتقال کے بعد  83 سالہ ولی عہد نواف الاحمد الصباح ملک کے نئے امیر کا حلف اُٹھا لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح طبیعت کی 91 برس کی عمر میں انتقال کرجانے کے بعد ان کی جگہ ولی عہد نواف الاحمد الصباح ملک کو ملک کا نیا امیر مقرر کردیا گیا اور آج ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔

یہ خبر پڑھیں : کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معتدل مزاج شیخ نواف 2006 سے بطور ولی عہد خدمات سرانجام دے رہے تھے اور اب ان کے امیر بن جانے کے بعد نئے ولی عہد کا تقرر چند دنوں میں کردیا جائے گا خلیجی عرب ملک میں کویت کی خارجہ پالیسی کو نسبتاﹰ معتدل سمجھا جاتا ہے اور وہ قطر و سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ صباح الاحمد الصباح 2006 سے کویت کے امیر تھے اور وہ شروع سے ہی امریکا کے اتحادی رہے ہیں اور کویتی امیر شیخ صباح الاحمد نے اپنی صحتیابی تک تمام تر ذمہ داریاں اپنے ولی عہد کو سونپی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔