کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6ہزار رنز مکمل کرلیے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 1 اکتوبر 2020
وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔فوٹو : فائل

وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔فوٹو : فائل

 لاہور: کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6ہزار رنز مکمل کرلیے۔

کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز قومی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے سدرن کیخلاف میچ میں حاصل کیا، وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔

یاد رہے کہ ڈومیسٹک سیزن اور پی ایس ایل میں رنز کے ڈھیر لگانے کے باوجود کامران اکمل سلیکٹرز کا دل نہیں جیت پائے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔