- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والی کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کیلئے بورڈ تشکیل
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کرنے کیلئے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والی کالعدم تنظیموں اور ان سے منسلک افراد کی نشاندہی کیلئے سپروائزری بورڈ تشکیل دیدیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ سپروائزری بورڈ نیشنل سیونگ رولز پر عملدرآمد یقینی بنائے گا اور رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے گا جبکہ منی لانڈرنگ و دہشت گردی کیلئے فنڈز جمع کرنے سے روکا جائے گا۔
قومی بچت اسکیموں میں مشکوک سرمایہ کاری کو بحق سرکار ضبط کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بنک، ایس ای سی پی، ایف ایم یو حکام سپروائزری بورڈ میں شامل ہونگے۔
ایڈیشنل فنانس سیکرٹری وزارت خزانہ سپروائزری بورڈ کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی جی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بھی سپروائزری بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔