- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
نواز شریف کا رونا دھونا ہی ختم نہیں ہو رہا، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رونا دھونا ہی ختم نہیں ہو رہا، لگتا ہے لندن میں کوئی چی گویرہ بیٹھا ہوا ہے، آپ کو جلد پاکستان واپس لایا جائے گا پھر عدالت میں یہ تقریر کریں۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لندن میں کوئی چی گویرہ بیٹھا ہے؟ نواز شریف کا رونا دھونا ختم ہی نہیں ہو رہا، وہ چاہتے ہیں کہ اداروں کو آپس میں لڑایا جائے، نواز شریف کو ہر چیز کا پتا ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ لندن میں اپارٹمنٹس کیسے بن گئے اور مریم اتنے اثاثوں کی مالک کیسے بن گئیں؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب فوج کا حلف نامہ پڑھ رہے تھے تو انہیں اپنا بھی حلف نامہ پڑھنا چاہیے جس میں لکھا ہے کہ سازش نہیں کرنی لیکن نواز شریف نے اپنے ادوار میں میں کئی سازشیں کیں، آپ کو واپس لانے کی تیاریاں تیز ہو چکی ہیں جلد آپ پاکستان میں ہوں گے پھر عدالت میں یہ تقریر کرنا۔
وزیر سائنس کا کہنا تھا کہ اگر جنرل ظہیر الاسلام نے استعفی مانگا تو میاں صاحب خاموش کیوں رہے؟ تین سال خاموشی کے بعد آج یہ باتیں کیوں یاد آئیں؟ انہیں اسی وقت بتانا چاہیے تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔