اسلام آباد جانے والے مسافرجہاز میں دوران پرواز فنی خرابی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 2 اکتوبر 2020
طیارے میں 239 مسافر سوارتھے، فوٹو: فائل

طیارے میں 239 مسافر سوارتھے، فوٹو: فائل

 کراچی: اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کے جہاز میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی جس پر طیارے کو ہنگامی طورپر واپس جناح ٹرمینل اتار لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نجی ائرلائنکی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز 504 میں دوران پرواز اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے ائربس 330 ساختہ طیارے کے ایک انجن نے کام کرنا بند کردیا گیا، فنی خرابی کے شکار طیارے کو آدھے گھنٹے کی پرواز کے بعد سکھر کے قریب سے واپس کراچی بلوایا گیا اور بعدازاں جہاز کے کپتان نے لینڈنگ کی جس کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں 239 مسافر سوارتھے، مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاونج میں منتقل کیا گیا، اس دوران ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متاثر پرواز کے مسافروں کو پیش کش کی گئی کہ جو مسافر سفر جاری نہیں رکھنا چاہتے وہ ٹکٹ کی رقم واپس لے لیں،اور جنہیں سفر جاری رکھنا ہے وہ ایئر پورٹ پر انتظار کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔