طالبان کے ساتھ مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے، عبداللہ عبداللہ

اے ایف پی / مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 2 اکتوبر 2020
افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، سربراہ اعلی قومی مصالحتی کونسل افغانستان۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، سربراہ اعلی قومی مصالحتی کونسل افغانستان۔ فوٹو: فائل

کابل: افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ ایک مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

عبد اللہ عبد اللہ نے اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان دوحہ مذاکرات میں کسی مثبت پیش میں رکاوٹ بننے والے ایشو پر ایک مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، اسلام آباد نے ہمارے امن مذاکرات کی حمایت کا پیغام بھیجا ہے جو ہمارے مفاد میں ہے۔ میں نے پاکستانی قیادت سے کہا ہے کہ وہ طالبان پر اپنا تمام اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ امن عمل کو مدد مل سکے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔