- سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی
- قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آگیا
- پی ایس ایل کا میلہ پھر سجنے کو تیار، ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی
- کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
- دنیا کا سب سے مہنگا زہر، ایک گیلن قیمت 5 ارب 85 کروڑ روپے!
- دنیا کی سب سے چھوٹی اور کم خرچ ایکسرے مشین تیار
- معروف شاعر و ادیب نصیر ترابی انتقال کرگئے
- بھارت کی ایل او سی پربلا اشتعال گولہ باری، دو بزرگ شہری زخمی
- شعیب ملک نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
- پارکنگ سے منع کرنے پر ڈرائیور نے نوجوان کا کان چبا لیا
- کورونا کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، احسان مانی
- وفاقی حکومت نے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باوزرز کراچی کے حوالے کردیئے
- انڈونیشیا میں لاپتہ طیارے کا بلیک باکس اور انسانی اعضا مل گئے
- بلوچستان کے شہر تربت میں دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی
- پی ڈیم ایم نہ استعفی دے گی نہ الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی، شیخ رشید
- بھارت سلامتی کونسل کی اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں ناکام ہوگیا
- اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے، وزیراعظم
- صحت کارڈ پلس کے باعث خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں داخلے کی شرح میں 4 گنا اضافہ
- کابل میں بم دھماکا؛ افغان سیکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک
- بے روزگاری میں یہ چار کام کیجئے
کیا اگلا آئی فون اپنے ٹوٹے اسکرین کی مرمت خود کرسکے گا؟

ایپل نے فولڈ ایبل فون کے ڈسپلے پر خاص مٹٰیریئل لگانے کا پیٹںٹ حاصل کیا ہے جس کے تحت فون چٹخنے پر ازخود ٹھیک ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل
سان فرانسسكو: ایپل کمپنی اپنے اسمارٹ فون کے لیے خوب سے خوب تر کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ ایپل نے اپنے فون اسکرین پر لگانے کے لیے ایک خاص مٹیریئل کا پیٹنٹ حاصل کیا ہے۔ اس مادے کو فولڈ ہونے والے فون کے اسکرین پر لگایا جائے تو وہ خراشوں کو دور کرسکیں گے اور شاید وہ شکستہ شیشے کی ازخود مرمت بھی کرسکیں گے۔
ایسے فون کے اسکرین اگر چٹخ جاتے ہیں تو ان پر انسانی مداخلت کی ضرورت ہوگی۔ شاید حرارت دینے یا بجلی کے ہلکے کوندے سے اس ٹوٹے شیشے کو ٹھیک کیا جاسکے گا۔ لیکن اس کی تفصیلات پیٹنٹ میں نہیں بتائی گئی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل چاہتا ہے کہ اس کے تہہ ہوجانے والے یعنی فولڈنگ فون کسی بھی طرح خراب نہ ہوں اور کسی ٹوٹ پھوٹ کی صورت میں وہ خود مرمت کرسکیں۔
ایپل کےمطابق اصل ڈسپلے سے اوپر ایک اسکرین چڑھائی جائی گی جو اب ایک معمول کی بات بن چکی ہے۔ اس تہہ کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے خاص مٹٰیریئل اسی میں ملایا جائے گا۔ اس طرح خراش سے فون کی خوبصورتی خراب نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی یہ مادہ ایک طرح سے فولڈنگ فون کے خمیدہ کناروں کو بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھے گا۔
لیکن بات یہی ختم نہیں ہوتی۔ ایپل کے مستقبل کے ارادوں کی خبر دینے والی ویب سائٹ ’پیٹنٹلی ایپل‘ نے ایک اور عجیب انکشاف کیا ہے۔ ویب سائٹ نے ایک خفیہ منصوبے ’پروجیکٹ ٹائٹن‘ کی خبر دی ہے جو اگلی نسل کی کاروں کی اسکرین اور سن روف کے بارے میں ہے۔ اب تک اس ضمن میں 50 اہم پیٹنٹ کی جاچکی ہیں۔
خیال ہے کہ اس کے تحت گاڑیوں کے شیشے باہر کی آواز کم کردیں گے۔ طوفان اور بارش میں پانی نہیں ٹھہرنے دیں گے اور طوفان یا حادثے میں بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گے۔ اس لحاظ سے کہا جاسکتا ہے کہ ایپل کمپنی میں چھوٹی اور بڑی اسکرین پر انقلابی تحقیق جاری ہے جو فون سے لے کر بڑی گاڑیوں کے لیے ہوسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔