ملک بھرمیں کورونا کے مزید 644 نئے کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2020
ملک بھرمیں اب تک 36 لاکھ 78 ہزار534 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، این سی او سی: فوٹو: فائل

ملک بھرمیں اب تک 36 لاکھ 78 ہزار534 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، این سی او سی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 644 نئے کیسزاور4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 644 نئے کیسزاور4 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار260 تک اورمجموعی اموات کی تعداد 6517 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار836 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار341، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 99 ہزار941، کے پی میں کورونا مریضوں کی تعداد 38 ہزار076 ، بلوچستان میں 15 ہزار 399، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ 16 ہزار789 مریض رپورٹ ہوئے۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار565 ٹیسٹ کیے گئے اورملک بھرمیں اب تک 36 لاکھ 78 ہزار 534 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔