کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا عمران خان کا خاصہ ہے، شبلی فراز

ویب ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2020
 وزیراعظم عمران خان نے دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے، سینیٹر شبلی فراز. فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے، سینیٹر شبلی فراز. فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا عمران خان کا خاصہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے، کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ان کا خاصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے، اور ان کی جرآت مندانہ قیادت میں سرخرو ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔