پنجاب میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 12 ہوگئی

ویب ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2020
نئے کیسز آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ ۔ فوٹو : فائل

نئے کیسز آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ ۔ فوٹو : فائل

لاہور: ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی کے دو بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پنجاب سے 2 نئے پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ بچوں کا تعلق ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی سے ہے، رواں سال نئے کیسز آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان سے متاثرہ بچے کی عمر 22 ماہ ہے، اوراس  کی دائیں ٹانگ پولیو سے متاثر ہوئی ہے، جب کہ وہاڑی میں متاثرہ بچے کی عمر 89 ماہ ہے، اور بچے کی بائیں ٹانگ پولیو سے متاثر ہوئی ہے تاہم بچہ کافی حد تک بحال ہو چکا ہے اور اس کے گھٹنے میں کمزوری کافی حد تک ٹھیک ہو چکی ہے، دونوں بچوں کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔