محمد زبیر، نوازشریف اورمریم نوازشریف کے ترجمان مقرر

ویب ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2020
ڈاکٹر مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمی بخاری اورعطاءاللہ تارڑ کمیٹی میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمی بخاری اورعطاءاللہ تارڑ کمیٹی میں شامل ہیں۔

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق گورنرسندھ محمد زبیر کو محمد نوازشریف اورمریم نوازشریف کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق محمد زبیرپارٹی قائد اورمریم نوازشریف سے متعلق ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ پارٹی کی مرکزی ترجمان اورسینٹرل انفارمیشن سیکٹری کی سربراہی میں اسپوکس پرسنز کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمی بخاری اورعطاءاللہ تارڑ کمیٹی میں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔