مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2020
حملے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، فوٹو : فائل

حملے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں کنڈی جھیل پل کا افتتاح ہونا تھا، تقریب کی حفاظت پر مامور سینٹرل ریزرو فورس کی گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ جردی جا کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے،

ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

حملے کے بعد بھارتی فوج اور کشمیری پولیس نے داخلی و خارجی علاقوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل کا شروع کر دیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ حملے کے بعد افتتاحی تقریب کو معطل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے ماتحت دو ریاستوں میں تبدیل کردیا گیا ہے اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فاشسٹ حکومت نے جگہ جگی بھارتی فوج کے تعینات کیے ہیں اس کے باوجود سیکیورٹی فورسز پر حملے تعجب خیز ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔