پشاور میں دریائے خیالی کے کنارے سے 5 مارٹر گولے برآمد

ویب ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2020
بم ڈسپوزل یونٹ نے مارٹر گولوں کو ناکارہ بناکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، پولیس۔ فوٹو : ایکسپریس

بم ڈسپوزل یونٹ نے مارٹر گولوں کو ناکارہ بناکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، پولیس۔ فوٹو : ایکسپریس

 پشاور: دریائے خیالی کے کنارے سے 5 مارٹر گولے برآمد ہوئے جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

پشاور میں تھانہ داؤد زئی کی حدود میں دریائے خیالی کے کنارے سے پولیس نے 5 پرانے مارٹر گولے برآمد کرلیے جس کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا، بی ڈی یو نے مارٹر گولوں کو ناکارہ بنا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ایس پی رورل سجاد کے مطابق مارٹر گولے کافی پرانے تھے تاہم اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اور علاقے کو تباہی سے بچالیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔