- عمران خان نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل طلب
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پشاور دھماکے کے قصوروار وہ ہیں جو یہاں 10 سال حکومت کرتے رہے، مریم نواز
- ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑی کمی
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
اداکارہ میرا کی ذہانت کو سلام؛ علامہ اقبال کو قومی ترانے کا خالق قراردیدیا

شہباز شریف سے گزارش ہے اسپتال کی تعمیر کیلئے لاہور میں 10 ایکڑ زمین فراہم کی جائے، میرا فوٹو؛ایکسپریس نیوز
لاہور: اداکارہ میرا عجیب وغریب بیانات میں تو ویسے بھی اپنا ثانی نہیں رکھتیں لیکن اب انہوں نے اپنی ذہانت کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے سنجیدگی سے پاکستان کا خواب دیکھا اور قومی ترانہ لکھا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ میں بھی اسپتال بنانے سے متعلق بڑے سنجیدہ پروجیکٹ پر کام کررہی ہوں، میرے بیانات پر تنقید اور میرا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن میں نے مذاق کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی سنجیدگی سے پاکستان کا خواب دیکھا اور قومی ترانا لکھا اسی طرح میں بھی اپنے مقصد میں کامیاب رہوں گی، صحافیوں کو چاہئے کہ اپنے قلم کا استعمال تخلیقات کے لئے کریں تاکہ اسپتال بنانے کے مقصد میں کامیاب ہوسکوں۔
اس موقع پر میرا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف غریبوں کےلئے درد رکھتے ہیں اور وہ حقیقت میں خادم اعلیٰ ہیں جو ہمیشہ اچھے کاموں میں سب سے آگے ہوتے ہیں، میرا نے شہباز شریف سے اپیل کی کہ انہیں لاہور میں 10 ایکڑ زمین فراہم کی جائے تاکہ اسپتال کی تعمیرکا کام جلد شروع کیا جاسکے۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ امریکا سے 52 ہزار ڈالر اکٹھے کئے جاچکے ہیں جب کہ وہاں مقیم پاکستانیوں نے مزید 20 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔