’الف‘ کو ایک سال مکمل ہونے پر مومنہ مستحسن کا گنگنا کر خوشی کا اظہار

ویب ڈیسک  بدھ 7 اکتوبر 2020
 مجھے خوشی ہے کہ میں اس سیریل کا حصہ رہی، گلوکارہ مامنہ مستحسن۔ فوٹو: فائل

مجھے خوشی ہے کہ میں اس سیریل کا حصہ رہی، گلوکارہ مامنہ مستحسن۔ فوٹو: فائل

 کراچی: گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر گلوکاری کرکے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مومنہ مستحسن نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام پر اس ڈرامے کے آفیشل گانے کو ایک بار پھر گنگنا کر ویڈیو جاری کی جس میں وہ گٹار کے ساتھ گانے کے کچھ بول گاتی نظر بھی آرہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں گلوکارہ نے لکھا کہ ڈرامہ’ الف ‘ کو بنے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس سیریل کا حصہ رہی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ آپ لوگوں نے اس ڈرامے سے کیا سیکھا ؟۔

ایک صارف نے اپنے جواب میں یہ کہا کہ اس ڈرامے سے یہ سیکھا کہ اللہ پاک سب کچھ کر سکتا ہے اس لئے صبر اور دعا کریں۔

طوبیٰ نے اپنے جواب میں کہا کہ میں نے یہ سیکھا کہ یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ آپ کن مسائل سے گزر رہے ہیں بس اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور کوشش کرتے رہیں۔ پھر دیکھیں اللہ آپ کو ایسے نوازے گا جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ خاص بات یہ ہے کہ آپ کی آواز بہت پیاری ہے۔

تحریم خان کاکڑ نے ڈرامے کی کہانی کا مقصد چند الفاظ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ عشق پے حق صرف الف کا ہے، بندیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔