گھارو، مویشیوں پر بلیک کوارٹر بیماری کا حملہ،100گائیں ہلاک

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعـء 20 دسمبر 2013
متعلقہ حکام کو متوجہ کیا مگر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا 
،مویشی مالکان.فوٹو:فائل

متعلقہ حکام کو متوجہ کیا مگر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا ،مویشی مالکان.فوٹو:فائل

گھارو: تعلقہ میرپور ساکرو اور اس کے گرد و نواح میں مویشیوں میں بیماریاں بڑھ گئی، ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر 100سے زائد گائیں بیماری کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

بلیک کوارٹر بیماری میں گائے کی ٹانگیں سوج جاتی ہیں اور دودھ بھی ختم ہوجاتا ہے جس کے بعد جانور ہلاک ہوجاتا ہے۔ گجو ،ہالے جی، مشورا موری، گل منڈا اور دیگر علاقوں میں یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ متاثرہ مویشی مالکان کے مطابق ان کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

مگر وٹرنری حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور مزید جانوروں کو بھی اس بیماری سے شدید خطرات ہیں، ہم نے بارہا متعلقہ حکام کو متوجہ کیا مگر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی کوئی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے۔مویشی مالکان نے صوبائی محکمے سے اس صورتحال کا فوری تدارک کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔