- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
تیل و گیس کی آمدنی سے صوبوں کو برابر حصہ ملنا چاہیے، تاج حیدر
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈی نیٹر اور پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل سید تاج حیدر نے کہا ہے کہ18 ویں آئینی ترمیم کے بعد یہ ضروری ہوگیا ہے کہ صوبوں کی سطح پر تیل اور گیس کارپوریشنز قائم کیے جائیں جو ان کی تلاش اور پیداوار کا کام خود کریں۔
صوبوں کو تیل اور گیس کی آمدنی میں سے وفاق سے برابر کا حصہ ملنا چاہیے، وفاق اور صوبوں کے مابین تیل اور گیس کی مشترکہ ملکیت کا نظام قائم کرنے کے لیے 2 روزہ کانفرنس ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں ہوگی جس میں چاروں صوبوں کی حکومتوں کودعوت دی گئی ہے،کانفرنس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ کریں گے جبکہ کانفرنس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، وزیر مملکت پٹرولیم کے علاوہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سمیت سینیٹر اعتزاز احسن ، میاں رضا ربانی شرکت کریں گے، تمام سیاسی و قوم پرست جماعتوں کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وہ جمعرات کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات لطیف احمد مغل و دیگر بھی موجود تھے، تاج حیدر نے کہا کہ18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو12 فیصد حصہ مل رہا ہے، آرٹیکل 172 کے تحت 50 فیصد حصہ صوبوں کو ملنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے6ہزار میگا واٹ گڈانی پاور پر وجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اس کی تمام بجلی پنجاب لیجائے گا اور فائدہ صرف پنجاب کو ہوگا جبکہ پنجاب میں مکڑول کا کوئلہ تھر کے کوئلے سے بھی بہترہے تو حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ مکڑول میں ایسا منصوبہ شروع کرتے تاکہ پنجاب کو سستی اور بجلی ملتی، گڈانی منصوبے سے ایسا لگتا ہے کہ پنجاب دیگر صوبوں کے وسائل استعمال کرنا چاہتا ہے ۔
لیکن اپنے وسائل کو بچا رہا ہے، تاج حیدر نے کہا کہ او جی ڈی سی نے 6 پروجیکٹ کا علان کیا ہے جن میں 3 سندھ میں، دو بلوچستان میں اور ایک خیبرپختونخواہ میں جاری ہے جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس پر 2.6 بلین ڈالر کا سالانہ منافع ہوگا، اس منافع میں 50 فیصد شیئر سندھ کا بنتا ہے جوکہ اس کو قانون کے مطابق ملنا چاہیے، سید تاج حیدر نے کہا کہ سندھ میںقدرتی وسائل پر 21 اور 22 دسمبر کو ہونے والی کانفرنس میں 6 سیشن ہوں گے، انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد یو این ڈی پی اور دائود کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے کیا جارہا ہے،کانفرنس میں 18 ویں ترمیم کے روح رواں سینیٹر میاں رضا ربانی کا اہم خطاب ہوگا جبکہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی خطاب کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے بلکہ ان کی جگہ ان کا کوئی نمائندہ شریک ہوگا، انھوں نے کہا کہ ہمیں ایسی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ حکومت 18 ویں ترمیم کو واپس لینا چاہتی ہے لیکن ہم اسے ایسا کرنے نہیں دیں گے،انھوں نے کہا کہ کرپشن ایک بیماری ہے اس کو ختم کرنے کے لیے تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔