پاکستان کو درآمدی گندم 1977روپے فی40 کلوگرام پڑی

حسیب حنیف  جمعـء 9 اکتوبر 2020
صوبے اپنے نرخوں پر ریلیزکریں گے،500 روپے فی40 کلوسبسڈی دینا پڑیگی فوٹو: فائل

صوبے اپنے نرخوں پر ریلیزکریں گے،500 روپے فی40 کلوسبسڈی دینا پڑیگی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی درآمدی گندم پاکستان پہنچ گئی۔

وزارت قومی تحفظ خوراک کے مطابق کل ایک جہاز 55 ہزار125میٹرک ٹن گندم لے کر پہنچا،ڈی پی پی نے ابتدائی جانچ کے بعد اسے کلیئرنس دی جس کے بعد گندم کا جہازسے اخراج شروع ہو چکا ہے۔دوسرا جہاز 55 ہزارمیٹرک ٹن گندم لیکر آج آنے کا امکان ہے۔

پاکستان کو سرکاری طور پر درآمد کی جانے والی گندم 1977روپے فی چالیس کلوگرام میں پڑی ہے، درآمدی گندم پر صوبوں کو موجودہ سرکاری نرخ پر گندم جاری کرنے پر 500  روپے سے زائد رقم فی چالیس کلوگرام سبسڈی کی مد میں دینے پڑیں گے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان پنجاب کے لئے7لاکھ ، خیبر پختونخوا کیلئے تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گی۔ ٹی سی پی کی طرف سے جاری گندم کی درآمد کا ٹینڈر 5 اکتوبر کو کھولا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔