میرے بچے مجھے سخت ماں کہہ کر پکارتے ہیں، جولیا رابرٹس

اے پی پی  جمعـء 20 دسمبر 2013
کچھ روایات و اقدار پر عمل پیرا رہ کر پلی بڑھی ہوں چاہتی ہوں کہ یہ روایات بچوں میں بھی منتقل ہوں،ہالی ووڈ ادکارہ۔ فوٹو: فائل

کچھ روایات و اقدار پر عمل پیرا رہ کر پلی بڑھی ہوں چاہتی ہوں کہ یہ روایات بچوں میں بھی منتقل ہوں،ہالی ووڈ ادکارہ۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نے کہا کہ اپنے بچوں کی سخت ماں ہیں۔

46 سالہ اداکارہ جولیا رابرٹس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کچھ روایات و اقدار پر عمل پیرا رہ کر پلی بڑھی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ یہ روایات ان کے بچوں میں بھی منتقل ہوں اور وہ ان کے ساتھ بڑے ہوں۔ ان اصولوں کو اپنائیں اور کامیاب زندگی گزاریں ۔ اس لیے اس معاملے پر ضرورت پڑنے پر وہ بچوں پر سختی بھی کرتی ہیں ۔ ان کے بچے انھیں سخت ماں کہہ کر پکارتے ہیں۔ اداکار ہ کے شوہر ڈینی موڈر سے تین بچے ہیزل ، فیناٹیوز اور ہینری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔