اے این ایف کی کراچی کے جزیرے میں کارروائی، ایک ارب روپے کی منشیات برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اکتوبر 2020
برآمد ہونے والی منشیات میں 426 کلو گرام ہیروئن اور 57 کلوگرام چرس شامل ہے، اے این ایف

برآمد ہونے والی منشیات میں 426 کلو گرام ہیروئن اور 57 کلوگرام چرس شامل ہے، اے این ایف

کراچی: اے این ایف انٹیلی جینس نے کارروائی کرکے کشتی میں چھپائی گئی 1 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف انٹیلی جینس نے کراچی سمندر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں چھپائی گئی ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی کے ایک جزیرے میں آپریشن کیا گیا اور اس دوران ملزمان نے اے این ایف کی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان منشیات چھوڑ کر فرار ہوگئے، تاہم تلاشی کے دوران کشتی میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی گئی، منشیات میں 426 کلو گرام ہیروئن اور 57 کلوگرام چرس شامل ہے، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 1 ارب روپے سے زائد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔