اداکارہ نتاشہ حسین کی بیٹی کے ہمراہ وائرل تصویر پرمداحوں کے دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اکتوبر 2020
 نتاشہ تو خود اتنی جوان ہیں یقین نہیں ہورہا ہے کہ یہ ایک جوان بیٹی کی ماں ہیں، سوشل میڈیا صارف۔ فوٹو: فائل

نتاشہ تو خود اتنی جوان ہیں یقین نہیں ہورہا ہے کہ یہ ایک جوان بیٹی کی ماں ہیں، سوشل میڈیا صارف۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اداکارہ وماڈل نتاشہ حسین کی بیٹی تانیا کے ہمراہ وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف حیرانگی کا اظہار کیا بلکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ 

فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل نتاشہ حسین جو اپنے حسن کی وجہ سے پہلے ہی مقبول تھی لیکن حال ہی میں اُن کی بیٹی کی ہمراہ وائرل ہونے والی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیوں کہ وائرل ہونے والی تصویر صارفین کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی کہ یہ دونوں ماں بیٹی ہیں۔

نتاشہ نے بیٹی کے ہمراہ نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں سے اُن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

کفایت اللہ نامی صارف نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ان میں سے کون ماں ہے اور کون بیٹی ؟

ارم خان نے لکھا کہ نتاشہ اپنی بیٹی سے چھوٹی لگ رہی ہے۔

ماریہ ناصر خان نے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ نتاشہ چہرے کی تازگی اور دلکشی اور جوانی میں بھی ماہ نور بلوچ سے زیادہ بہتر نظر آتی ہے۔

سارہ خان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نتاشہ تو خود اتنی جوان ہیں یقین نہیں ہورہا ہے کہ یہ ایک جوان بیٹی کی ماں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔