پاکستان پوسٹ کی پراپرٹیز لیز اور کرایے پر دینے کا فیصلہ

حسیب حنیف  ہفتہ 10 اکتوبر 2020
2 اور 5 کلو میٹر فاصلے پرڈبل ٹول ٹیکس لینا بند کیا جائے، قائمہ کمیٹی مواصلات
 فوٹو: فائل

2 اور 5 کلو میٹر فاصلے پرڈبل ٹول ٹیکس لینا بند کیا جائے، قائمہ کمیٹی مواصلات فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  پاکستان پوسٹ کی استعمال نہ ہونے والی جائیدادوں کو لیز اور کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں محکمہ پوسٹ کے حکام نے بتایا کہ پنشن دیتے جس سے ادارے پر مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ پنشن دینا ہمارا کام نہیں۔ اگر پنشن حکومت دے تو ادارہ خسارے میں نہیں۔ ملک میں 6941ایکسٹرا ڈپارٹمنٹل برانچ آفس ہیں جنھیں ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ فیٹف کے ریگولیشن کے 40 میں 11 نقاط پاکستان پوسٹ کے حوالے سے ہیں۔

سیکرٹری مواصلات نے بتایا کہ پراپرٹی کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔نہ استعمال ہونے والی جائیدادوں کو لیز اور کرائے پر دیا جائے گا۔اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ این ایچ اے جامشورو ٹول پلازہ اور پھر ایم نائن ٹول پلازہ پردوبار ٹیکس وصول کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔