اسلام آباد میں ایک روز کے دوران 122 افراد میں کورونا کی تشخیص

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اکتوبر 2020
اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے فوٹو: فائل

اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے اور ایک روز میں 122 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے مزید 122 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ کورونا سے متاثرہ ایک مریض دم توڑ گیا۔ نئے کیسز میں 71 مرد اور 42 خواتین شامل ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 17235ہوگئی ہے جن میں سے 16286مریض صحتیاب ہوچکے۔ اسلام آباد میں اب تک کورونا سے مجموعی طور پر 188 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 648 ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔