ویب سیریز ’چڑیلز‘  پر عائد پابندی ختم

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اکتوبر 2020
ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘پر غیراخلاقی گفتگو کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی فوٹوفائل

ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘پر غیراخلاقی گفتگو کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی فوٹوفائل

 ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم کردی گئی۔

بھارتی اسٹریمنگ چینل زی5 پر نشر ہونے والی پاکستانی ویب سیریز’’چڑیلز‘‘ پر تین روز قبل پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی، لیکن اب اس ویب سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ’’چڑیلز‘‘ پر سے پابندی کو اٹھالیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی صارفین بھی اسے دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ پر دکھائے جانے والے ایک سین میں اداکارہ حنا خواجہ بیات نہایت غیراخلاقی گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ اس گفتگو پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اتھایا تھا جس کی وجہ سے زی 5 نے اس ویب سیریز پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اس پابندی کے خلاف کئی فنکاروں نے آواز اٹھائی تھی اور اب ’’چڑیلز‘‘ کے ہدایت کار نے پابندی اٹھانے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ میں یاسرہ رضوی، ثروت گیلانی، مہربانو اور نمرہ بچہ نےمرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔