- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کورونا؛ اسلام آباد میں متعدد گلیاں سیل کرنے کا حکم، شہریوں کو راشن خریدنے کی مہلت
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث مختلف گلیاں سیل کرنے کیلئے سرکاری مراسلہ لکھ دیا گیا ہے اور مذکورہ علاقوں کے رہائشیوں کو راشن و دیگر اشیاء ضرویہ کی خریداری کے لئے اتوارتک کی مہلت دے دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آبادڈاکٹر ضعیم ضیاء نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کوتین سب سیکٹرز کی مختلف گلیاں سیل کرنے کیلئے سرکاری مراسلہ لکھ دیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اتوارتک کی مہلت دیتے ہوئے مذکورہ علاقوں کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا راشن و دیگر اشیاء ضرویہ کی خریداری کرلیں جس کے بعد اتوار کی شام کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرکے ان علاقوں کو سیل کردیا جائے گا۔
ڈی ایچ او کی جانب سے ڈی سی کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں ایک دن میں 88 کیسز سامنے آنے کے بعد سیکٹر جی ٹین فور کی 38، 44، 45، 46، 47 اور 48 سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی گلیاں 25 اور 29 جب کہ سیکٹر جی نائن فور کی 85 اور 89 گلیاں سیل کردی جائیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنرسے مذکورہ گلیوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کی استدعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ وقت پرلاک ڈاؤن لگانے سے کورونا کیسز کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
ادھرکورونا کیسز میں اچانک اضافہ کی رپورٹس ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسلام آبادمیں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پرضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور ہفتے کو ضلع بھر میں 173 مقامات کے معائنے کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 32 ریسٹورنٹس، 47 دکانیں، ایک ورکشاپ سیل کردئیے گئے ہیں جب کہ 17 شادی ہالز کووارننگ دی گئی ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 78 ہزار جرمانے کیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، نوٹی فکیشن کے مطابق یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز میں بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، سینٹرز کے بند ہونے کی وجہ سے 12 اکتوبر سے شروع ہونے والے امتحانات نہیں ہوسکیں گے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے جب کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کے لیے نیا شیڈول جلد ہی جاری کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔