اے این ایف کی کارروائی؛ سی این جی سیلنڈر میں چھپائی گئی منشیات برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 11 اکتوبر 2020
ہیروئن کے 18 پیکٹ سی این جی سلنڈر میں چھپائے گئے تھے، ذرائع  ۔   فوٹو: فائل

ہیروئن کے 18 پیکٹ سی این جی سلنڈر میں چھپائے گئے تھے، ذرائع ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سیلنڈرز میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف انٹیلی جینس نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرکے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ہیروئن کے 18 پیکٹ سی این جی سیلنڈر میں چھپائے گئے تھے، اور ملزمان منشیات اسمگل کرکے لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں فروخت کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درجہ کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔