کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری

ویب ڈیسک  اتوار 11 اکتوبر 2020
دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی گرمی نے ہیٹ ویو کی صورت اختیار کرلی ہے، اور محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے 6 سے8 دن تک ہیٹ ویو برقرار رہے گی، اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہری 11 سے 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وسطی ایشیا میں موجود ہوا کا زائد دباؤ ہیٹ ویو کا سبب ہے، تاہم شہر میں شمال اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔