کورونا وبا ؛ نوبیاہتا جوڑے نے غربت سے تنگ آکر خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  اتوار 11 اکتوبر 2020
غربت اور بیروزگاری سے تنگ جوڑے نے کیڑے مار دوا پی لی، فوٹو : فائل

غربت اور بیروزگاری سے تنگ جوڑے نے کیڑے مار دوا پی لی، فوٹو : فائل

مغربی بنگال: بھارت میں بیروزگاری اور غربت سے تنگ آکر نوبیاہتا جوڑے نے زہریلا مواد پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے علاقے کھرک پور کے ایک گھر سے میاں بیوی کی لاش ملی ہیں۔ دونوں کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے اور دونوں کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔

شوہر آندھراپردیش میں مزدوری کرتا تھا اور کورونا وبا لاک ڈاؤن سے دو روز قبل شادی کرکے اپنی اہلیہ کو بھی لے آیا تھا تاہم لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہوگیا اور دوسری طرف قرضدار بھی ہوگیا۔

بیروزگاری اور قرض واپس کرنے کے تقاضوں سے تنگ آکر نوبیاہتا جوڑے نے کیڑے مار دوا پی کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ لاشوں کو ضروری کارروائیوں کے بعد آبائی علاقے بھیج دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔