اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے ڈرون کیمروں سے نگرانی کا آغاز

اسٹاف رپورٹر  اتوار 11 اکتوبر 2020
اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ڈرون کیمروں سے نگرانی کا آغاز کردیا گیا(فوٹو، ایکسپریس)

اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ڈرون کیمروں سے نگرانی کا آغاز کردیا گیا(فوٹو، ایکسپریس)

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم  روکنے کے لیے  ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پراب  پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فضاءسے  ڈرون کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد کی نگرانی کی جائے گی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اتوار کوسیکٹرز ایف 11، ایف 6 اور ایف 10 میں گلی محلوں میں جرائم پیشہ افراد پر ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر رکھنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

ڈرون کیمروں کی مدد سے اسٹریٹ کرائمز،جس میں پرس اور  موبائل چھیننے کے واقعات کے تدارک کیلئے ڈرون کیمروں کو ریسیکیو آپریشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وفاقی پولیس حکام نے  ڈرون سے نگرانی کے لیے ائیر پٹرول یونٹ تشکیل دے دیا ہے جسے عوامی حلقوں میں بہت سراہا جارہا ہے۔  ڈرون کے ذریعے جرائم کی روک تھام کے اس قدام کی کی نگرانی زونل ایس پیز خود کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔