وادی کالام میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کی منظوری

ویب ڈیسک  اتوار 11 اکتوبر 2020
کرکٹ اسٹیڈیم کو 607 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ فوٹو:ایکسپریس

کرکٹ اسٹیڈیم کو 607 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ فوٹو:ایکسپریس

 پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے سوات کی خوبصورت وادی کالام میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

پشاور میں کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نیا اسٹیڈیم ‏سوات کی خوبصورت وادی کالام میں تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ‎محمود خان کے آبائی علاقے وادی کالام میں بنائے جانے والے اس کرکٹ اسٹیڈیم کو 607 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔