- ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا 18 گریڈ کا افسر راولپنڈی سے اغوا، ایک کروڑ تاوان طلب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے متحرک ہوگیا
- کیوں زبردستی الیکشن سے متعلق شکوک وشبہات بڑھا رہے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے کی کامیابی کالعدم، پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
- 9 مئی کیسز میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے وارنٹ منسوخ، ضمانتیں منظور
- پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست، ڈپٹی کمشنر کو معاملہ حل کرنیکا حکم
- پی ایس ایل 10؛ چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے انعقاد سے متعلق لب کشائی کردی
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
- آئی پی ایل؛ ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بن گیا
- وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، پی آئی اے سمیت کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش
- راولپنڈی آئل ٹینکرز کی ہڑتال، آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اظہار لاتعلقی
- خیبر پختونخوا؛ تین روز میں تیز بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق، 85 زخمی
- سعودی لیگ؛ مراکشی کھلاڑی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل
- آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قرض کے نئے معاہدے پر بات چیت شروع ہوگئی، وزیرخزانہ
- بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ رضوان، نسیم نے ریکارڈ پر نظریں جمالیں
- فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے جنرل ر فیض حمید کو کلین چٹ دے دی
- بیماری آنے سے پہلے سرگوشی کرتی ہے
- بھارت: ارب پتی جوڑے نے تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی
- چلنے کے انداز اور رات کی نیند کے درمیان تعلق کا انکشاف
طالبان نے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کے جیتنے کی خواہش ظاہر کردی
واشنگٹن: افغان طالبان نے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ کامیاب ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
امریکی نیوز چینل سی بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہمیں یقین ہے کہ ٹرمپ امریکا کے صدارتی انتخابات میں جیت جائیں گے کیوں کہ وہ ایک ایسے سیاست دان ہیں جنہوں ںے امریکیوں سے کیے گئے سارے بڑے وعدے پورے کیے ہیں۔
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ چھوٹی موٹٰی باتیں رہ گئی ہوں تاہم ٹرمپ نے سبھی بڑے وعدے پورے کیے ہیں۔ اس لیے امکان ہے کہ امریکی عوام جو ماضی میں فریب کھاتے رہے ہیں ایک بار پھر ٹرمپ پر اعتماد کریں گے۔
ذییح اللہ مجاہد نے حال ہی میں صدر ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق ایک اور سینیئر طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں کام یاب ہوکر افغانستان سے فوج انخلا مکمل کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا عندیہ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دسمبر میں کرسمس تک افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا عندیہ دیا تھا اور طالبان کی جانب سے بھی اس بیان کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔
حمایت مسترد
دوسری جانب ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج ٹم مرٹاف نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو معلوم ہونا چاہیے کہ صدر ٹرمپ نے ہمیشہ ہرممکن طریقے سے امریکی مفادات کا تحفظ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔