آمنہ الیاس کا رنگ گورا کرنے والوں کے لیے آٹے میں منہ ڈال کر منفرد پیغام

ویب ڈیسک  اتوار 11 اکتوبر 2020
آج میرا گورا ہونے کا خواب پورا ہو گیا ہے، آمنہ الیاس (فوٹو: فائل)

آج میرا گورا ہونے کا خواب پورا ہو گیا ہے، آمنہ الیاس (فوٹو: فائل)

 کراچی: ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے رنگ گورا کرنے کی مخالفت میں آٹے میں منہ ڈال کر لوگوں کو ایک منفرد پیغام دے دیا۔

گہری رنگت کے حوالے سے ہمیشہ آواز بلند کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے اس بار منفرد انداز اپناتے ہوئے رنگ گورا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ رنگ تبدیل کرنے کے بجائے خود کو پہچانیں۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا نام بتانے کے بعد اپنا منہ آٹے سے بھرے تسلے میں ڈال دیا۔

چہرے پر آٹا لگنے کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب کریں گے مداح میرا اعتبار، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا کے لیے خود کو پہچانو۔ اداکارہ نے شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں خود کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ آج میرا گورا ہونے کا خواب پورا ہو گیا۔

یہ پڑھیں: آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر میں شامل اداکاراؤں پر بھڑک اُٹھیں

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں کو آڑے ہاتوں لے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں لیکن میں آج میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ بدصورت نہیں بلکہ بہت خوبصورت اور پر کشش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔