مولانا عادل شہادت کیس؛ سعید غنی کا شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  پير 12 اکتوبر 2020
شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، وزیر تعلیم سندھ ۔ فوٹو : فائل

شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، وزیر تعلیم سندھ ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مولانا عادل شہادت کیس میں شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مولانا عادل کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کے جلسوں میں کورونا اور دہشت گردی پھیلنے کا خدشہ ہے، اگر شیخ رشید کو دہشت گردی کا علم ہے تو حکومت نے کیا انتظامات کیے لہذا اس سے متعلق شیخ رشید کو شامل تفتیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ فاروقیہ کے منتظم مولانا عادل قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت شہید 

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز شاہ فیصل کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدرس العربیہ پاکستان کے مرکزی عہدے دار مولانا عادل ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔