زمبابوے کرکٹ بورڈ کے وفد کا سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

نعمان شیخ  پير 12 اکتوبر 2020
زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ فوٹو اسکرین شارٹ

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ فوٹو اسکرین شارٹ

 لاہور: زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی راؤ سردار علی خان اور سی او او محمد کامران خان نے وفد کو سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر زمبابوے کے سکیورٹی وفد کو ائیرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ سری لنکن اور بنگلا دیشی ٹیمز کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی بتایا گیا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں دی گئی بریفنگ پر زمبابوے بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا جب کہ دورے کے اختتام پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد کو شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔