پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین 386 ملین ڈالر کا معاہدہ

ویب ڈیسک  پير 12 اکتوبر 2020
معاہدے کی کل مالیت 386 ملین ڈالر اور مدت ایک سال ہے۔ فوٹو:فائل

معاہدے کی کل مالیت 386 ملین ڈالر اور مدت ایک سال ہے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین آئل و ایل این جی کی درآمد کیلئے فنانسنگ معاہدہ طے ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین آئل و ایل این جی کی درآمد کیلئے فنانسنگ معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کی کل مالیت 386 ملین ڈالر اور مدت ایک سال ہے۔

معاہدے سے پارکو، پی. ایس. او. اور پی ایل ایل کو فیول درآمد کرنے کیلئے مالی معاونت حاصل ہو گی، جب کہ معاہدے سے ملکی تیل اور گیس درآمدی بل اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔