یوٹیلیٹی اسٹورز پر قلت، عوام مہنگے داموں آٹا اور چینی خریدنے پرمجبور

اسٹاف رپورٹر  پير 12 اکتوبر 2020
پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء موجود نہیں ہیں، ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز، فوٹو:فائل

پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء موجود نہیں ہیں، ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز، فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹا ،چینی و دیگراشیاء کی قلت کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں چینی، آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے ہے۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور چند دالیں نہیں ہیں اور دیگراشیاء کی قلت کا بھی سامنا ہے جس کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی، آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ پیکچ کے تحت آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے ہے لیکن پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء موجود نہیں ہیں جب کہ اشیاء کی قلت پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سے رابطہ کیا گیا مگر رابطہ قائم نہ ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔