گردشی قرضوں کا حجم 2100 ارب سے بڑھ گیا، پاور ڈویژن

حسیب حنیف / وقاص احمد / اے پی پی  منگل 13 اکتوبر 2020
رواں ہفتے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کر دیا جائے گا،وزارت فوڈ سیکیورٹی
 فوٹو : فائل

رواں ہفتے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کر دیا جائے گا،وزارت فوڈ سیکیورٹی فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کو پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گردشی قرضوں کا حجم 30 جون 2018 میں 1126 ارب تھا جو اب بڑھ کر2100 ارب سے زائد ہو گیا ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گردشی قرضوں میں کمی کیلیے 2023 تک کا جامع منصوبہ بنا رہے ہیں۔اجلاس گزشتہ روز کمیٹی کے کنوینر راجہ ریاض احمد کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں نیب اور ایف آئی اے نے پی اے سی کی جانب سے کرپشن سے متعلقہ بھجوائے گئے کیسز کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ دونوں اداروں کو کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام کیسز پر تحقیقات فاسٹ ٹریک پر کی جائیں۔

دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے تجارت کااجلاس نوید قمر کی زیر صدرات ہوا، نوید قمر نے کہاکہ گندم کی امدادی قیمت کا اعلان ابھی تک کیوں نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔