- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
عابد ملہی کو نشان عبرت بنائیں گے، فیاض الحسن چوہان
اسلام آباد: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان عابد نے کہا ہے کہ ملہی کو نشان عبرت بنائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگوکرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پچھلے تقریباً 15 دن سے ہم نے جان بوجھ کر اس معاملے کومیڈیا میں سلو ڈاؤن کیاتھا۔
انھوں نے کہا کہ یہ بہت شارپ ملزم تھا ، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے کہ یہ درندہ گرفتار ہوا، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے متاثرہ خاتون کو ذاتی طورپرتسلی دی کہ حکومت اس درندے کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ہم اسے عدالت میں پیش کریں گے۔ پراسیکیوشن کی کارروائی کے بعد اسے نشان عبرت بنائیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما میجر(ر) طاہرصادق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان بہت خلوص کے ساتھ چاہتے ہیں کہ مہنگائی کاخاتمہ ہو اور لوگوں کو سہولیات دی جائیں لیکن ان کے ساتھ جوٹیم ہے بہت نااہل اور نان الیکٹڈلوگ ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں آپ کا نام باقی رہے تو اپنی ٹیم کو بہتر کریں، جوڈلیور نہیں کرتااسے فارغ کریں۔
پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اخترخان نے کہا کہ میجرصاحب نے زمینی حقائق پر اپنے خیالات پیش کیے ہیںمیرے خیال میں یہ باتیںپہلے لیڈر شپ تک پہنچنی چاہیے تھیں۔
مسلم لیگ(ن)کے رہنمادانیال عزیزنے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کی وجہ کے بارے میں بخوبی پتا ہے۔ میرے پاس اسٹیت بینک کی مانیٹری پالیسی ہے، حکومت کاٹارگٹ ہے کہ اس نے کتنی مہنگائی کرنی ہے، جس جس کی بینک تک رسائی ہے اسے مفت کاپیسہ مل رہاہے۔ یہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت مہنگائی انٹرسٹ ریٹ سے کنٹرول کریں گے۔
جے یو آئی (ف) کے رہنمامفتی کفایت اﷲ نے کہا کہ ہر شاخ پر الوبیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہوگا، عمران خان نے جس جس چیزپر ایکشن لیاہے وہ چیز مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے۔
نمائندہ ایکسپریس نعمان شیخ نے کہا کہ موٹر وے زیادتی کیس کا ملزم چھاپہ مارنے پر ہر بار بھاگنے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔