اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ناصر جمشید کو انگلینڈ سے بے دخل کیے جانے کا امکان

محمد یوسف انجم  منگل 13 اکتوبر 2020
اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ناصر جمشید 17 ماہ قید کی سزا بھگت رہے ہیں

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ناصر جمشید 17 ماہ قید کی سزا بھگت رہے ہیں

پاکستان سپرلیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے اہم کردار سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید ایک اور مشکل میں پڑگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق سابق پاکستانی اوپنر ناصر جشمید بنگلا دیش پریمیئرلیگ، پاکستان سپرلیگ میچوں میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر 17 ماہ قید کی سزا بھگت رہے ہیں، اینٹی کرپشن ٹربیونل نے بھی ان پر 10 سال پابندی عائد کررکھی ہے۔ سزا یافتہ کرکٹر 21 اکتوبرکو ضمانت پر رہائی  کے لیے درخواست دیں گے، رہائی کے بعد انہیں پاکستان ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے۔

ٹرائل سے پہلے ناصر جشمید سپوزل ویزہ پر اپنی اہلیہ سمیرہ افضل اور بیٹی کے ساتھ برمنگھم میں رہائش پذیر تھے۔  فروری 2019 میں ویزے کی تجدید ہونا تھی تاہم کیس کے فیصلے تک اس کو موخر کردیا گیا تھا، اب ان کی اہلیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ شوہر کی ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔