پاکستان آرمی نے بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا

ویب ڈیسک  بدھ 14 اکتوبر 2020
پاکستان مسلسل تیسرے سال یہ مقابلے جیت رہا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:اسنیپ شارٹ

پاکستان مسلسل تیسرے سال یہ مقابلے جیت رہا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:اسنیپ شارٹ

لندن/ راولپنڈی: برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں منعقدہ بین الاقوامی ملٹری ڈرل کا مقابلہ پاکستان آرمی نے جیت لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی نے بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا، یہ مقابلے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں منعقد ہوئے، اور ان مقابلوں میں پی ایم اے پاکستان آرمی کی نمائندگی کر رہی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے پیس اسٹکنگ کمپیٹیشن کہلاتے ہیں، اور پاکستان مسلسل تیسرے سال یہ مقابلے جیت رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔