بھارت میں موسلا دھار بارش سے 14 افراد ہلاک، کئی گھر منہدم

ویب ڈیسک  بدھ 14 اکتوبر 2020
زیادہ تر ہلاکتیں بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئیں، فوٹو : رائٹرز

زیادہ تر ہلاکتیں بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئیں، فوٹو : رائٹرز

تلنگانہ: بھارتی شہر حیدر آباد میں موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ اور اتر پردیش کے علاقوں میں تیز بارشوں نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے، سب سے زیادہ نقصان حیدرآباد میں ہوا جہاں مختلف واقعات میں 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ بعض لاشوں کے پانی میں بہہ جانے یا ملبے تلے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بارش کی وجہ سے تلنگانہ کے کم از کم 14اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور سڑکوں پر گاڑیاں تیرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ حیدرآباد میں بھی ایک کچی آبادی میں کئی گھر مندہم ہوگئے، ایک گھر کے ملبے میں دب کر بچی سمیت 9 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے دشواری کا سامنا ہے۔

India hyderabad rain killed 14

واضح رہے کہ  بھارت میں گزشتہ برس 2019 میں بھی بارشوں کی وجہ سے 2 ہزار 155 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے 22 ریاستوں میں 26 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔

India hyderabad rain killed 14 -1

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔