ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کےکپتان بابراعظم 26سال کے ہوگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اکتوبر 2020
سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے خیرپختون خوا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے کپتان کی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔ فوٹو : فائل

سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے خیرپختون خوا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے کپتان کی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کےکپتان بابراعظم آج 26ویں سالگرہ ہے منارہے ہیں۔

15 اکتوبر 1994 کو لاہورمیں پیدا ہونے والے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کےکپتان بابراعظم  26 سال کے ہوگئے ہیں، راولپنڈی اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے خیر پختون خوا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے کپتان کی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔

اس موقع پر ٹیم انتظامیہ نے چھوٹی سی تقریب کا بھی اہتمام کیا، بابراعظم کو جب اچانک کیک کاٹنے کی دعوت دی گئی تو وہ حیران رہ گئے، ساتھی کھلاڑیوں نے مبارکباد دینے کے ساتھ  کپتان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، ٹیم مینجر اظہر زیدی نے کھلاڑیوں کے آٹوگراف والی سینٹرل پنجاب کی شرٹ انہیں تحفہ میں دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔